- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
’’صدام حسین‘‘ کو اپنے نام کی بھاری قیمت چکانی پڑ گئی
جمشید پور: بھارتی شہری کو عراق کے سابق صدر صدام حسین کے ہمنام ہونے کی وجہ سے 40 سے زائد مرتبہ نوکری کے لیے انٹرویو میں ناکام قرار دیا گیا جس کے بعد اس نے عدالت سے رجوع کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور کے رہائشی نے اپنے پوتے کا نام عراق کے سابق صدر ’’صدام حسین‘‘ کے نام پر رکھا لیکن اسی نام کی بنا پر 25 سال بعد لڑکے کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ صدام حسین نامی یہ نوجوان تامل ناڈو میں نورالسلام یونیورسٹی سے میرین انجینئر بننے کے 2 سال بعد بھی نوکری سے محروم رہا، ڈگری لینے کے بعد سے وہ اب تک 40 سے زائد مرتبہ انٹریو دے چکا ہے لیکن ہر بار اسے نام کی بنا پر مسترد کردیا جاتا ہے۔
میرین انجینئر صدام حسین کا کہنا ہے کہ مجھے صرف میرے نام کی وجہ سے نوکری نہیں دی جاتی کیوں کہ لوگ میرے نام سے خوفزدہ ہوتے ہیں جب کہ میرے تمام فیلوز کو نوکریاں مل چکی ہیں لیکن یونیورسٹی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود میں اب تک نوکری سے محروم ہوں۔ انہوں نے کہا تعلیم مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد تک مجھے اندازہ نہیں ہوا کہ کیوں ہر انٹرویو میں مجھے مسترد کردیا جاتا ہے تاہم کچھ کمپنیوں سے بات کرنے پر مجھے بتایا گیا کہ آپ کے نام میں مسئلہ ہے کیوں کہ اگر کام کے سلسلے میں آپ کو بیرون ملک بھیجا جائے تو بین الاقوامی سرحدوں پر امیگریشن حکام کے ساتھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے انجینئر صدام حسین نے اپنا نام تبدیل کرکے نیا نام ساجد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اس نے عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے، عدالتی کارروائی کے بعد صدام حسین نیا پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر کاغذات بنوا سکتا ہے تاہم اس کے لیے اسے اپنی تمام تعلیمی ڈگریوں میں نام تبدیل کروانے سمیت دیگر مراحل سے بھی گزرنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔