اسلام آباد اور پنڈی میں آج موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2017
موبائل فون سروس یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں فل ڈریس پریڈ کی ریہرسل کے لیے بند کی جارہی ہے، فوٹو؛ فائل

موبائل فون سروس یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں فل ڈریس پریڈ کی ریہرسل کے لیے بند کی جارہی ہے، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بندرہے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل ہوگی جس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج جزوی طورپر موبائل فون سروس بندرہے گی جب کہ آج رات 12 بجے دوپہر ایک بجے تک اسلام آباد میں بھاری ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل

ٹریفک پولیس حکام نے اس حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت پریڈ گراؤنڈ کو آنے والے راستے جزوی طور پر بند ہوں گے۔ پولیس نے پریڈ میں آنے والوں کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس کے مطابق  پریڈ میں شرکت کرنے والوں کو قومی شناختی کارڈ اور دعوتی کارڈ ہمراہ لانا ہوگا جب کہ مشکوک افراد یا اشیاء کی موجودگی پر عوام  15،  1135 اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر اطلاع دے سکتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔