لاہور کے علاقے دروغاوالہ میں گھر میں گیس سلنڈر کا دھماکا، 4 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 20 مارچ 2017
دھماکے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ گھر کی دیواروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا، فوٹو؛ فائل

دھماکے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ گھر کی دیواروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا، فوٹو؛ فائل

 لاہور: دروغاوالہ میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے دروغاوالہ میں گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، سلنڈر دھماکے کی آواز سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ واقعے کے نتیجے میں گھر میں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے دیواروں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔