یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں 42 روپے کلو تک کمی کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 21 مارچ 2017
نئی قیمتوں کے حوالے سے تمام زونل منیجرزکو آگاہ کردیا گیا ہے اوراس کا اطلاق فوری ہوگا، ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز: فوٹو : فائل

نئی قیمتوں کے حوالے سے تمام زونل منیجرزکو آگاہ کردیا گیا ہے اوراس کا اطلاق فوری ہوگا، ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز: فوٹو : فائل

 اسلام آباد: ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر دال کی قیمتوں میں 2 سے 42 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی ہے۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز واجد سواتی کے مطابق  ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز میں دال کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے اوراس حوالے سے تمام زونل منیجرز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز کو معیاری گھی فروخت کرنے کی اجازت مل گئی

ترجمان کے مطابق ملک بھر میں دالوں کی نئی  قیمتوں میں مسورکی دھلی ہوئی دال 110 روپے سے کم کرکے 95 روپے،  ثابت مسور 138 روپے سے کم ہوکر 120 روپے، ماش کی دال 180 روپے سے کم کرکے 150 روپے، ماش کی چھلکےوالی دال 210 روپے، دال چنا 110 روپے ، کالے چنے 100 روپے اور بیسن کی نئی قیمت 150 روپے کلومقرر کی گئی ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔