’’شہید مرتا نہیں‘‘

شوبز رپورٹر  جمعرات 23 مارچ 2017
ترانے کامقصدفورسز اورشہداکشمیرکو خراج عقیدت پیش کرناہے،عمراحسن ۔  فوٹو : فائل

ترانے کامقصدفورسز اورشہداکشمیرکو خراج عقیدت پیش کرناہے،عمراحسن ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر شہدا سمیت قومی ہیروز کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک کے مقبول سینئر اداکار ومصنف انور مقصود اور آئی کیو جینیئس میڈیا پروڈکشنزنے ترانہ شہدا ’’شہید مرتا نہیں ‘‘ ریلیز کر دیا گیا۔

ترانے کی ریلیز کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں عمراحسن، امجد صابری(مرحوم) کی والدہ، بھائی اور اہلیہ بھی موجود تھیں جب کہ موسیقار علی رضا ودیگر نے شرکت کی۔ عمراحسن نے بتایا کہ ترانے کو ریلیز کرنے کامقصد پاکستان بھر کے آرمڈ فورسز، رینجرز، پولیس، آرمی پبلک اسکول، کشمیر کے شہدا اور بالخصوص قومی ہیروز عبدالستار ایدھی، جنید جمشید ، امجد صابری ، سلطان راہی ودیگر فنکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

ترانہ کی فلمبندی کراچی، بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں کی گئی ہے ،ترانے کی شاعری انور مقصود نے بہت عمدہ طریقے سے تحریر کی ہے ، میوزک علی رضا نے کمپوزکیاہے جب کہ گلوکار عاصم اظہر نے اپنی آواز کاجادو جگایا ہے کچھ بول خود بھی گائے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔