آصف زرداری نے جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں، طلال چوہدری

مانیٹرنگ ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2017
آصف زرداری سیاست کی ویڈیو گیم کھیل رہے ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)، فوٹو؛ فائل

آصف زرداری سیاست کی ویڈیو گیم کھیل رہے ہیں، رہنما مسلم لیگ (ن)، فوٹو؛ فائل

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری سیاست کی ویڈیو گیم کھیل رہے ہیں اور انہوں ںے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں۔

یوم پاکستان پر ایکسپریس کی خصوصی نشریات میں اینکرز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ آصف زرداری سیاست کی وئڈیوگیم کھیل رہے ہیں جس میں وہ جتنے مرضی چوکے چھکے لگائیں جو بویا وہ کاٹ رہے ہیں۔ صدیق الفاروق نے کہا کہ آج ہمیں کہنے سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کے جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمیں ادارے بنانا چاہئیں، سیاسی جماعتیں خاندان سے باہر ہوں، پڑھے لکھے لوگ سامنے آئیں، کوئی دھاندلی اور پیسے کی بنیاد پرآگے نہ آئے، اظہار رائے کی آزادی کا کریڈٹ مشرف اور پیپلز پارٹی کو جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔