ورون اور عالیہ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دُلہنیا‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2017
فلم بھارت میں ریلیز کے 14 روز میں ہی 100 کروڑ 74لاکھ  کی کمائی کرکے رواں سال کی چوتھی بڑی فلم بن گئی، فوٹو؛ فلم پوسٹر

فلم بھارت میں ریلیز کے 14 روز میں ہی 100 کروڑ 74لاکھ کی کمائی کرکے رواں سال کی چوتھی بڑی فلم بن گئی، فوٹو؛ فلم پوسٹر

ممبئی: بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ نے بھارت میں 100 کروڑ سے زائد کمائی کرلی۔

بالی ووڈ اسٹارز ورون دھون اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ فلم بینوں کے دلوں کو بھاگئی ہے اور اس نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔ فلم   بھارت میں ریلیز کے 14 روز میں ہی 100 کروڑ 74لاکھ  کی کمائی کرکے رواں سال کی چوتھی بڑی فلم بن گئی ہے جب کہ فلم نے دنیا بھر میں میں بھی 33 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے اور اس طرح مجموعی طور پر 170 کروڑ سے زائد کمائی کرلی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ورون اور عالیہ کی ’’بدری ناتھ کی دُلہنیا‘‘ باکس آفس پرچھاگئی

فلم ’’بدری ناتھ کی دلہنیا‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ورون دھون کی تیسری اور عالیہ بھٹ کی دوسری فلم ہے جب کہ اداکارہ عالیہ فلم کے 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے پرخوشی سے نہال ہیں اور اپنی ٹوئٹ میں بھی  مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

https://twitter.com/aliaa08/status/845162511397601280?ref_src=twsrc%5Etfw&ref_url=http%3A%2F%2Fabpnews.abplive.in%2Fbollywood%2Fbox-office-badrinath-ki-dulhaniya-crosses-100-crore-mark-583384

واضح رہے کہ اداکار ورون دھون اور عالیہ بھٹ نے 2012 میں فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘سے  فنی کیرئیر کا آغازکیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔