چیچنیا میں داعش کے حملے میں 6 روسی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2017
حملہ آوروں نے صبح ڈھائی بجے کارروائی کی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملٹری بیس پر تک پہنچے، حکام فوٹو:فائل

حملہ آوروں نے صبح ڈھائی بجے کارروائی کی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملٹری بیس پر تک پہنچے، حکام فوٹو:فائل

گروزنی: چیچنیا میں داعش نے روسی فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں  6 حملہ آور بھی مارے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چیچنیا کے شمال مغربی شہر گروزنی کے علاقے نورسکایا میں 6 حملہ آوروں نے روسی نیشنل گارڈز کے فوجی بیس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں  6  حملہ آور بھی مارے گئے۔ روسی نیشنل گارڈ کا حملے سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے مقامی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے کارروائی کی اور دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیس تک پہنچے جہاں دوطرفہ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

واضح رہے کہ روسی نیشنل گارڈ نے گزشتہ سال چیچنیا کے سرحدی علاقے میں فوجی بیس قائم کیا تھا  جہاں  سرحدی تخریب کاریوں کو روکنے کے لئے فوجی دستے  تعینات کیے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔