نیویارک میں مسافر ٹرین اسٹیشن پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی

ویب ڈیسک  جمعـء 24 مارچ 2017
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، سٹی مینجمنٹ آفس۔ فوٹو: ٹوئٹر

حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، سٹی مینجمنٹ آفس۔ فوٹو: ٹوئٹر

نیویارک: امریکا میں مسافر ٹرین پین ریلوے اسٹیشن پر کھڑی دوسری ٹرین سے ٹکرا کر پٹڑی سے اتر گئی جس کے بعد گاڑیوں کے اپ اینڈ ڈاؤن آپریشنز روک دیئے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک کے پین ریلوے اسٹیشن پر بوسٹن سے واشنگٹن ڈی سی جانے والی مسافر ٹرین اسٹیشن پر کھڑی دوسری ٹرین سے ٹکرانے کے بعد پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد  زخمی ہوگئے۔ متاثرہ ٹرین میں 248 مسافر سوار تھے جنہیں فوری طور پر آف لوڈ کردیا گیا جب کہ حادثے کے بعد اسٹیشن پر کھڑی ٹرین کے مسافروں کو بھی اتارتے ہوئے اپ اینڈ ڈاؤن آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا۔

نیویارک ایمرجنسی مینجمنٹ آفس کے مطابق ایسلے ایکسپریس 248 مسافروں کو لے کر بوسٹن سے واشنگٹن جارہی تھی کہ پین ریلوے اسٹیشن پر کھڑی این جے ٹرانزٹ ٹرین سے  سے ٹکرا گئی تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔