زرمبادلہ ذخائر میں 1 ہفتے میں 22 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی کمی

بزنس رپورٹر  ہفتہ 25 مارچ 2017
کمرشل بینکوں کے ریزرو5کروڑ40لاکھ ڈالراضافے سے5ارب 9کروڑڈالر تک پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

کمرشل بینکوں کے ریزرو5کروڑ40لاکھ ڈالراضافے سے5ارب 9کروڑڈالر تک پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

 کراچی:  زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران 22 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کم ہوکر 22ارب 5کروڑ 2لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 17مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 22ارب 5کروڑ 2لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تاہم غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 27 کروڑ 78لاکھ ڈالر کی کمی سے 16ارب 96کروڑ 5لاکھ ڈالر رہ گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5کروڑ 40لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5ارب 8کروڑ 97لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ اعدادوشمار کے مطابق 10مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 17ارب 23کروڑ 83لاکھ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 5ارب 3 کروڑ 57لاکھ ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 22ارب 27کروڑ 40لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔