ملک وقوم اورپارٹی مفادات کونظراندازنہیں کرسکتے، چوہدری شجاعت

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 مارچ 2017
ہم خیال جماعتوں اوررہنماؤں سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

ہم خیال جماعتوں اوررہنماؤں سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک و قوم اورپارٹی مفادات کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔

لاہورمیں پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے صدرنے کہا ہم خیال جماعتوں اوررہنماؤں سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہتا ہے، ہم ملتے سب سے ہیں لیکن کسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، ہرفیصلہ کارکنوں کی مشاورت اور ملک و پارٹی کے مفاد میں کریں گے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک و قوم اورپارٹی مفادات کو نظراندازنہیں کرسکتے، ہم نے ماضی میں ہمیشہ قومی اور جماعتی مفادات کو ترجیح دی اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔