قوم کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، سربراہ پاک فوج

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 مارچ 2017
 فورسز کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ۔ فوٹو : فائل

فورسز کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پُرامن پاکستانی قوم کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند اوراورکزئی ایجنسی کا دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر سیکیورٹی انتظامات اور سرحد پار سے دہشت گرد حملوں پر بریفنگ دی گئی جب کہ آرمی چیف نے پیشہ ورانہ تیاریوں، دہشت گرد حملوں پر مؤثر جواب اور انٹیلی جنس بیس آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کی ہلاکت کو بھی سراہا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اورکزئی میں جھڑپ کے دوران میجر اور سپاہی شہید، 5 دہشت گرد بھی مارے گئے

آرمی چیف نے سوران اور کلایا میں جوانوں سے ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قوم کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اورفورسز ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کی کوشش کررہی ہیں جب کہ میجرمد ثراور 2 جوانوں نے قوم کی خاطر عظیم قربانی دی ہے اور فورسز کی عظیم قربانیوں پر فخر ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان اورافغانستان نے بہت قربانیاں دی ہیں جب کہ پاک افغان سرحد پر دوطرفہ سیکیورٹی مکینزم بنانے کیلیے افغان حکام سے رابطے میں ہیں کیوں کہ موثر سرحدی نظام دونوں برادر اسلامی ملکوں کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکام کے ساتھ ملکر سرحدی انتظامات بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں جس کے لئے سرحدی نگرانی کیلیے فضائی نگرانی کیساتھ جدید آلات بھی نصب کیے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔