انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزاررنز تمیم پہلے بنگلا دیشی کرکٹربن گئے

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 25 مارچ 2017
 اس سنگ میل پر پہنچنے کیلیے تمیم نے 267 میچز (311 اننگز) میں بیٹنگ کی . فوٹو : فائل

اس سنگ میل پر پہنچنے کیلیے تمیم نے 267 میچز (311 اننگز) میں بیٹنگ کی . فوٹو : فائل

دمبولا: تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزاررنز مکمل کرنے والے بنگلا دیش کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

تمیم اقبال نے یہ اعزاز سری لنکاکیخلاف دمبولا میں ہفتے کو کھیلے گئے پہلے ون ڈے کے دوران حاصل کیا۔ اس سنگ میل پر پہنچنے کیلیے تمیم نے 267 میچز (311 اننگز) میں بیٹنگ کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بنگلا دیش نے 100ویں ٹیسٹ کو فتح سے یادگار بنالیا

اس دوران ان کی اوسط 33.28 رہی، وہ تینوں فارمیٹس میں بنگلا دیش کے ٹاپ اسکورر ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ایشون نے ڈیل اسٹین کا ریکارڈ توڑ دیا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔