- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
شمالی وزیرستان: رمضان میں دوسرا ڈرون حملہ، 7 افراد جاں بحق
میر علی: شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں ایک مکان پر امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 7 افرادہلاک ہوگئے،حملے میں مکان اور2گاڑیاں تباہ ہوگئیں،ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ جاسوس طیارے نے گائوں خوشحالی طوری خیل میں ایک کمپائونڈ پر 6 میزائل داغے جس میں موجود 7 افرادہلاک ہوگئے۔
حملے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، مکان کے ملبے تلے مزید افراد کے دبنے کا خدشہ ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتاہے، اہلکار کے مطابق حملے میں 2 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔ بی بی سی کے مطابق مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حملہ شام 4 بجکر 25 منٹ پر کیا گیاجس میں مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا، مرنیوالوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ کے مقامی طالبان سے بتایا جاتا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جس مکان پر میزائل حملہ ہوا ہے یہ گزشتہ ایک عرصے سے حافظ گل بہادر گروپ کے مقامی طالبان کے زیراستعمال تھا اور اس میں غیرملکیوں کا آنا جانا بھی تھا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ رمضان شروع ہوتے ہی جاسوس طیاروں کی پروازوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے تراویح کے دوران ڈرون حملے کے خطرات سے عام شہریوں میں بھی خوف پھیل گیا ہے، ایک قبائلی نے بتایا کہ تراویح کے دوران ہر رکعت میں یہ خوف رہتا ہے کہ کہیں ڈرون حملہ نہ ہوجائے۔ ایکسپریس ٹریبیون نے ایک سکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ کار اورایک چھوٹے کمپائونڈ پر کیا گیا جس میں کم ازکم 6 ازبک جنگجو ہلاک ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔