کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان

ویب ڈیسک  اتوار 26 مارچ 2017
، آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

، آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے، آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے جب کہ جنوب مغرب سے 9 سے 27 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

کراچی کے علاوہ ملک کے بیشتر شہروں میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ مالاکنڈ، کوئٹہ، ژوب اورفاٹا میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دوپہر 12 بجے سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی اور سکھر میں 35 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دادو میں 34،  ملتان، فیصل آباد اورتربت میں 33 اور لاہور میں 32 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔