حفاظتی ٹیکے نہ لگوانے سے دنیا بھر میں2.5 ملین بچے ہلاک ہو جاتے ہیں

طفیل احمد  پير 14 جنوری 2013
رپورٹ کے مطابق ڈی پی ٹی امراض سے بچائو کے حفاظتی ٹیکوں کے کورس سے ان بیماریوں پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

رپورٹ کے مطابق ڈی پی ٹی امراض سے بچائو کے حفاظتی ٹیکوں کے کورس سے ان بیماریوں پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: دنیا بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 2.5ملین بچے خناق، خسرہ ، کالی کھانسی اور تشنج سے بچائو کے ٹیکے نہ لگنے کی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔

اسٹیٹ آف دی ورلڈ چلڈرن رپورٹ کے مطابق بیماریوں سے بچائوکیلیے ویکسین کی صورتحال میں بہتری پیدا ہو رہی ہے اور 130ممالک میں ڈی پی ٹی بیماریوں سے بچائوکے حفاظتی ٹیکے لگانے کی شرح میں بہتری ہوئی ہے جہاں پر ایک سال تک کی عمر کے 90فیصد سے زائد بچوںکوحفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈی پی ٹی امراض سے بچائو کے حفاظتی ٹیکوں کے کورس سے ان بیماریوں پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے،ماہرین اطفال نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے جات کا کورس لازمی کرائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔