پاکستان میں 5سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوگیا، رپورٹ

طفیل احمد  پير 14 جنوری 2013
یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر بچوںکی شرح اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔

2011میں ساڑھے تین لاکھ بچے جاں بحق ہوئے، ان میںسب سے زیادہ  شرح اموات سندھ میں رپورٹ ہوئی ہے، یونیسف کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طبی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے5 سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوگیا ہے اور2011میں ملک میں ساڑھے تین لاکھ بچے جاں بحق ہوئے ہیں اس طرح شرح اموات ماہانہ 29166اور روزانہ 972ہے، ان میں سے 11فیصد بچے ڈائریا اور7فیصد ملیریا سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں شرح اموات 19ہزار ہے، پاکستان میں جاں بحق ہونے والوں بچوں کی سب سے زیادہ شرح سندھ میں ہے جہاں پر ہزار میں سے 101بچے جاں بحق ہوتے ہیں، پنجاب میں یہ تعداد ایک ہزار میں سے 77،بلوچستان میں 72اور خیبر پختونخواہ میں 63ہے ، دریں ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال 298,000نومولودبچے وفات پا جاتے ہیں، پاکستان میں سال 2010 میں وفات پانے والے پانچ سال سے کم بچوں کی تعداد 424,377رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔