جنوبی افریقہ 314 پر آل آﺅٹ، نیوزی لینڈ کے بغیر نقصان کے 67 رنز

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 26 مارچ 2017
جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

ہیملٹن: جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلی اننگز میں 314 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی جب کہ نیوزی لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 67 رنز بنا لیے۔

سیڈن پارک میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ نے 67 رنز بنا رکھے ہیں، ٹام لیتھم 42 اور جیت راول25 رنز پر ناٹ آﺅٹ ہیں۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ نے 4 وکٹ پر 123 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 314 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔

 

اس خبر کو بھی پڑھیں : اسپیشل اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والا پاکستانی دستہ وطن واپس پہنچ گیا

کوانٹین ڈی کاک 90، کپتان ڈوپلیسی53 اور ہاشم آملہ 50 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 4، نیل ویگنر نے 3، کولن ڈی گرینڈ ہوم 2 جبکہ مچل سینٹنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کو تین میچز کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔