ترکی چاکلیٹ فیسٹیول میں ڈونلڈ ٹرمپ کا چاکلیٹی مجسمہ مقبول

ویب ڈیسک  پير 27 مارچ 2017
ترکی میں کیک اور چاکلیٹ سے اشیا بنانے کی مشہور شیف طوبیٰ گیکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئس اور چاکلیٹ کیک کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ یہ شاہکار استنبول کے دو روزہ چاکلیٹ فیسٹول میں رکھا گیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ اے پی

ترکی میں کیک اور چاکلیٹ سے اشیا بنانے کی مشہور شیف طوبیٰ گیکل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئس اور چاکلیٹ کیک کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔ یہ شاہکار استنبول کے دو روزہ چاکلیٹ فیسٹول میں رکھا گیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ اے پی

استنبول: ترکی میں ہر سال چاکلیٹ فیسٹیول میں چاکلیٹ، کریم، مٹھائی اور آئس کریم سے بنے شاہکار پیش کیے جاتے ہیں لیکن اس بار ایک انوکھا چاکلیٹ اور آئس کیک تیار کیا گیا ہے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک مجسمہ ہے۔

اسے دو دن کی محنت سے ترکی کی مجسمہ ساز خاتون طوبیٰ گیکل نے تیار کیا ہے جس میں ٹرمپ کا دھڑ تک چاکلیٹی مجسمہ بنایا گیا ہے ۔ اسے چاکلیٹ، کریم اور آئس کریم سے تیار کیا گیا ہے جس کی ہرشے کھائی جاسکتی ہے یہاں تک کہ ٹرمپ کی ٹائی بھی چاکلیٹ سے بنی ہے۔

طوبیٰ حیرت انگیز اور حقیقت سے قریب مجسمے بنانے میں مہارت رکھتی ہیں۔ استنبول کے ملٹری میوزیم میں ان کے بنائے ہوئے مجسمے رکھے ہیں جن میں جان لینن، نیلسن منڈیلا اور جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے بت شامل ہیں۔

طوبیٰ کے مطابق انہیں سب سے زیادہ مشکل اینجلا مرکل کا مجسمہ بنانے میں پیش آئی جس میں وہ اپنا بازو آگے کرتے ہوئے اپنی انگلی سے کسی جانب اشارہ کررہی ہیں۔ اس کی جزئیات کو مکمل کرنے میں طوبیٰ کو تین ہفتے لگے ہیں۔ تاہم ذرائع ابلاغ ان کے نئے کام یعنی ٹرمپ کی خوب تشہیر کررہے ہیں۔

مرکل اپنے تخلیقی کام کو گزشتہ برس جرمنی میں منعقدہ نمائش میں پیش کرچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔