کیریئر کا اس سے بہتر آغاز نہیں ہوسکتا تھا،شاداب خان

اسپورٹس ڈیسک  پير 27 مارچ 2017
شاداب خان ڈیبیو پر مین آف دی میچ قرار پانے والے شاہد آفریدی کے بعد دوسرے پاکستانی بنے ۔ فوٹو : فائل

شاداب خان ڈیبیو پر مین آف دی میچ قرار پانے والے شاہد آفریدی کے بعد دوسرے پاکستانی بنے ۔ فوٹو : فائل

برج ٹاؤن/ بارباڈوس: پاکستانی نوجوان کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ کیریئر کا اس سے بہتر آغاز نہیں ہوسکتا تھا، میں قومی ٹیم کیلیے ہمیشہ ہی ایسی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی کی پچ اسپنرز کیلیے مددگار تھی، پی ایس ایل کا تجربہ بھی میرے کام آیا۔ میزبان کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ شاداب نے کئی گگلی گیندیں کیں جس کا ہمارے پاس کوئی جواب نہیں تھا، 111کافی ٹوٹل نہیں تھا، ہمیں اسپنرز پر قابو پانے کیلیے اپنی حکمت عملی پر از سر نو غور کرنا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :شاداب خان نے انٹرنیشنل ڈیبیو کو 3 وکٹوں کی پرفارمنس سے یادگار بنالیا

واضح رہے کہ شاداب نے ویسٹ انڈیز سے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں 7 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا، وہ ڈیبیو پر مین آف دی میچ قرار پانے والے شاہد آفریدی کے بعد دوسرے پاکستانی بنے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔