سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک  پير 27 مارچ 2017
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

 لاہور: سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق کاؤنٹر ٹیررازم دیپارٹمنٹ نے سیالکوٹ میں کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی گلفام خان اور عثمان انصر کے نام سے شناخت ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر اور پرائما کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں نے دھرم کوٹ پسرور روڈ پر پناہ لی ہوئی تھی اوروہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کو نشانہ بناناچاہتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔