جوش بینڈ کے گلوکار قرم حسین کی نئی میوزک ویڈیو ریلیز

نمرہ ملک  منگل 28 مارچ 2017
بطور گلوکار پہلے بھی کئی گیت گائے ہیں لیکن اس گیت کی تیاری میں بے حد مزا آیا، قرم حسین، فوٹو؛ فائل

بطور گلوکار پہلے بھی کئی گیت گائے ہیں لیکن اس گیت کی تیاری میں بے حد مزا آیا، قرم حسین، فوٹو؛ فائل

 کراچی: معروف میوزک بینڈ جوش کے گلوکارقرم حسین کی نئی میوزک ویڈیو ”ٹرن اپ ڈا میوزک مسٹر ڈی جے“ ریلیز کردی گئی جو قرم حسین، حسن رضوی اور عائشہ عمرپر فلمائی گئی ہے۔

قرم حسین کی نئی میوزک ویڈیو کی ہدایات وجاہت رﺅف نے دی ہیں جب کہ کوریوگرافی کے فرائض وہاب شاہ نے انجام دیئے ہیں۔ میوزک ویڈیو سے متعلق قرم حسین کا کہنا تھا کہ بطور گلوکار پہلے بھی کئی گیت گائے ہیں لیکن اس گیت کی تیاری میں بے حد مزا آیا، گیت لکھنے سے گانے اور میوزک ویڈیو شوٹ کرنے کا عمل انتہائی دلچسپ رہا جب کہ عائشہ عمر اور حسن رضوی کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ خوشگوار رہا، انہوں نے بہترین پرفارمنس کے ذریعہ میوزک ویڈیو میں جان ڈال دی ہے۔

حسن رضوی نے کہا کہ دوسری بار وجاہت رﺅف کے ساتھ کام کیا اور یہ تجربہ بھی پہلی بار کی طرح اچھا ثابت ہوا، وہ اپنے کام کو بہترین انداز میں انجام دیتے ہیں لیکن قرم نے یہ گیت بہترین انداز میں گایا ہے جو کہ سننے والے کو بار بارسننے پر مجبور کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گیت پاپ روک سیزن ٹو کا حصہ ہے جس میں آنے والے دنوں میں مزید گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز بھی جاری کی جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔