نور اور ولی حامد کی شادی بچانے کے لیے دوست سرگرم

شوبز رپورٹر  منگل 28 مارچ 2017
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پروفائل سے گلوکارشوہر کا نام بھی ہٹا دیا، جلد بریک تھرو متوقع۔  فوٹو : فائل

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پروفائل سے گلوکارشوہر کا نام بھی ہٹا دیا، جلد بریک تھرو متوقع۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  اداکارہ نور اور گلوکار ولی حامد کے درمیان اختلافات کوختم کروانے کے لیے ایک مرتبہ پھرقریبی دوست سرگرم ہوگئے۔

ولی حامد جوکہ پہلے ہی نور بخاری کے ساتھ صلح کیلے کافی کوشاں تھے، نے ایک معاملات کوسلجھانے کے لیے دوستوں کی مدد مانگ لی ہے۔ دوسری جانب اداکارہ نور کچھ معاملات کی وجہ سے شدید زہنی دبائو کا شکار تھیں، وہ کئی روز سے ولی حامد کی سرگرمیوں سے پریشان بھی تھیں، نے بہت مشکل کے ساتھ اس فیصلے کی جانب قدم بڑھا یا ہے۔ اس سلسلے میں نورنے سب سے پہلے سوشل میڈیا پراپنے پروفائل سے ولی کا نام ہٹا کراپنے والد کا نام اپنے نام کے ساتھ جوڑلیا ہے۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ولی حامد اورنورکے درمیان اختلافات میں کچھ غیرمعروف اداکارائوں نے اہم ’’کردار‘‘ ادا کیا ہے، جس کی وجہ سے نور نے خلع کا فیصلہ کیا ہے۔ اب اس حوالے سے دونوں کے قریبی دوست سرگرم ہوگئے ہیں اورذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کے اختلافات ختم کروانے کے لیے جلد ہی ایک اہم شخصیت کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔