حویلیاں طیارہ حادثہ؛ جاں بحق پائلٹس کا ساڑھے چارماہ بعد بھی پوسٹ مارٹم نا ہوسکا

ویب ڈیسک  منگل 28 مارچ 2017
اداروں کی غیرذمہ داری سے تنگ چیئرمین ایس آئی بی نے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔: فوٹو: فائل

اداروں کی غیرذمہ داری سے تنگ چیئرمین ایس آئی بی نے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔: فوٹو: فائل

حویلیاں: طیارہ حادثے میں جاں بحق پائلٹس کا ساڑھے چار ماہ گذرنے کے باوجود بھی پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جاسکا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق حویلیاں طیارہ حادثے کو ساڑھے چارماہ گزرگئے لیکن جاں بحق پائلٹس کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کرایا جاسکا جب کہ اداروں کی غیرذمہ داری سے تنگ چیئرمین ایس آئی بی نے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے ڈی سی اسلام آباد کو پائلٹس کا پوسٹ مارٹم کروا کررپورٹ دینے کی ہدایت کی جس پر ڈی سی نے  پمزاسپتال کو خط لکھ دیا مگرپمز اسپتال انتظامیہ نے نمونے لاہورفورنزک لیبارٹری بجھوانے کے بجائے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد پر پوسٹ مارٹم کی ذمہ داری ڈال دی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں : حویلیاں میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا انجن خراب تھا، بلیک باکس رپورٹ

ایس آئی بی نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو خط لکھا تواس نے یہ کہہ کر معذرت کر لی کہ ڈی سی اسلام آباد اور کے پی حکومت کی اجازت کے بغیر نمونے لاہور نہیں بجھوائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ 7 دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر 42 طیارہ ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں گرکر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 47  افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔