سٹی کورٹ کراچی میں قیدیوں کا قانون کے پہرے میں منشیات کا سرعام استعمال

ویب ڈیسک  منگل 28 مارچ 2017
، جیل کے اندر بھی منشیات باآسانی مل جاتی ہے، قیدی،فوٹو:ایکسپریس نیوز

، جیل کے اندر بھی منشیات باآسانی مل جاتی ہے، قیدی،فوٹو:ایکسپریس نیوز

 کراچی: سٹی کورٹ میں قانون کے پہرے میں ہی قانون شکنی کی جارہی ہے اور منشیات کے کیس میں لایا گیا قیدی جب چاہے سرعام منشیات کا استعمال کرسکتا ہے۔

شہرقائد میں قانون کی چھتری کے عین نیچے منشیات کی ناصرف فروخت جاری ہے بلکہ سٹی کورٹ کے اندر ہی پولیس کے پہرے میں منشیات کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔

منشیات کے کیس میں پیشی پر لائے گئے قیدی نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ سٹی کورٹ میں جب چاہوں  نشہ کرسکتا ہوں جب کہ جیل کے اندر بھی منشیات باآسانی مل جاتی ہے اور پولیس والے کسی کو نہیں روکتے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ سٹی کورٹ کراچی میں ہتھکڑی لگے قیدی نے پولیس اہلکاروں کے پہرے میں ہی ہیروئن سے بھرے سیگریٹ کے کش لگائے جب کہ پولیس اہلکار پاس کھڑے تماشا دیکھتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔