کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس کا شہریوں پر تشدد

ویب ڈیسک  منگل 28 مارچ 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

کراچی: پاک کالونی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کی بجائے دکانیں مسمار کرنا شروع کردیں جس پر پولیس اہلکاروں اور شہریوں میں ہاتھا پائی ہوئی اور اس دوران پولیس نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے لیے جانے والی پولیس ٹیم نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس نے ریکسر کالونی میں موجود منشیات فروشوں اور گینگ وار کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن شروع کیا تو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے بجائے نالے کے قریب رہائشیوں اور دکانداروں سے الجھ پڑے اور جب ایک دکاندار نے مزاحمت کی تو اسے شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دکان خالی کروا لی گئی جب کہ دیگر 3 دکانوں کو بھی مسمار کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پولیس نے نا صرف خود شہریوں پر مارپیٹ کی بلکہ اپنی مدد کے لیے رینجرز کو بھی طلب کرلیا۔

پولیس کے مطابق نالے کے قریب دکانیں قبضے کی زمین پر بنائی گئی ہیں اور انہیں مسمار کرکے ہی پولیس کی بھاری نفری اصل ہدف تک پہنچ سکتی ہے جب کہ دکانداروں کا مؤقف ہے کہ انہوں نے یہ دکانیں خریدی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔