آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو کراچی پہنچا دیا گیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 28 مارچ 2017
شاہد آفریدی نے 21 فروری کو ٹرافی کی میڈیا کے سامنے رونمائی کی تھی ۔ فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

شاہد آفریدی نے 21 فروری کو ٹرافی کی میڈیا کے سامنے رونمائی کی تھی ۔ فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کو کراچی پہنچا دیا گیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کو 29 مارچ کو سری لنکا سے کراچی پہنچنا تھا لیکن چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر ٹرافی کو آج ہی کراچی پہنچادیا گیا جب کہ ٹرافی کو میڈیا سے دور رکھا گیا ہے، 30 مارچ کو ٹرافی کو ایدھی ہومز، مہاٹا پیلس اور جامعہ کراچی لے جایا جائے گا جہاں ٹرافی کے استقبال میں تقاریب کا انعقاد ہو گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تقریب رونمائی 

پاکستان کے بعد ٹرافی جنوبی افریقہ اور آخر میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میزبان انگلینڈ میں جائے گی۔ ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جب کہ پاک بھارت ٹاکرا 4 جون کو ہو گا۔ ٹرافی 21 فروری کو دبئی آئی سی سی اکیڈمی سے روانہ ہوئی تھی جہاں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹرافی کی میڈیا کے سامنے رونمائی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔