سعودی عرب پریمن سے داغے گئے 4 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیئے گئے،عرب میڈیا

ویب ڈیسک  منگل 28 مارچ 2017
لڑاکا طیاروں نے اگلے ہی لمحے تباہ کئے جانے والے میزائلوں کے متحرک لانچنگ پیڈز کو بھی تباہ کردیا، حکام. فوٹو:فائل

لڑاکا طیاروں نے اگلے ہی لمحے تباہ کئے جانے والے میزائلوں کے متحرک لانچنگ پیڈز کو بھی تباہ کردیا، حکام. فوٹو:فائل

ریاض: سعودی ایئر ڈیفنس یونٹ نے سرحد پار سے فائر کئے گئے 4 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیئے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی فوج کے ائر ڈیفنس یونٹ نے یمن سے حوثی باغیوں کی جانب سے ملکی جنوبی شہروں خمیس ، مشیط اور ابھا پر داغے جانے والے 4 بیلسٹک میزائل فضا ہی میں تباہ کردیئے۔ حکام کے مطابق چاروں بیلسٹک میزائل صبح 7 بجے سعودی فضائی حدود میں داخل ہوئے جنہیں فوج کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیئے  جب کہ عرب اتحادی افواج میں شامل لڑاکا طیاروں نے اگلے ہی لمحے تباہ کئے جانے والے میزائلوں کے متحرک لانچنگ پیڈز کو تباہ کردیا جنہیں حوثی باغی میزائل فائر کرنے کے بعد ایک غار میں چھپا رہے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ شاہی فوج کے ائر ڈیفنس یونٹ نے سعودی سرحد پرعسیر کے علاقے پر حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا بیلسٹک میزائل تباہ کیا تھا جس کے بعد لڑاکا طیاروں نے یمن کے اندر گھس کر ان میزائلوں کو داغنے والے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔