ودیا کی فلم’’بیگم جان‘‘ کو پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنا کیوں مشکل؟

ویب ڈیسک  منگل 28 مارچ 2017
فلم میکر مہیش بھٹ نے پاکستانی حکومت کے نام خط میں فلم کی نمائش کا کہا ہے، بھارتی میڈیا  - فوٹو: فائل

فلم میکر مہیش بھٹ نے پاکستانی حکومت کے نام خط میں فلم کی نمائش کا کہا ہے، بھارتی میڈیا - فوٹو: فائل

ممبئی: بھارت کی ایوارڈ یافتہ اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم ’’بیگم جان‘‘ کی پاکستان میں نمائش مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کارسریجیت مکھرجی کی نئی فلم ’’بیگم جان‘‘ کے ٹریلیر میں ودیا بالن کی ادکاری کو مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے تاہم فلم کی کہانی کی وجہ سے اسے پاکستان میں نمائش کی اجازت ملنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ودیا بالن کو مندر میں جنسی طور پرہراساں کرنے کی کوشش

میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایت کار مہیش بھٹ نے پاکستانی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ’’بیگم جان‘‘ کو نمائش کی اجازت دینے کی درخواست کی ہے تاہم اب تک انہیں خط کا جواب نہیں ملا ہے۔

ودیا بالن کی فلم ’’بیگم جان‘‘ بنگالی فلم ’’راج کاہینی’‘‘ کا ری میک ہے جس کی کہانی پاکستان اور بھارت کی سرحد کے درمیان بنے ایک کوٹھے کے گرد گھومتی ہے جسے سرحد کی لکیر کھینچے جانے کے باعث تباہ کرنا پڑتا ہے اور اسے روکنے کے لیے بیگم جان نے اس وقت کے حکمرانوں سے جنگ کی۔ فلم کو 14 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔