- اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل چیمپئن بن گئی
- پی اسی ایل 9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ
- کچلاک میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا
- بھارت سے چیمپئنز ٹرافی پر مثبت تاثر سامنے آیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- آئی ایم ایف کو سیاست کےلئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، فیصل واوڈا
- چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیلیے ’انٹرنیشنل وومن آف کریج‘ ایوارڈ
- پاکستان اور آئی ایم ایف میں کچھ چیزوں پر اتفاق نہ ہوسکا، مذاکرات میں ایک دن توسیع
- پاور سیکٹر کا گردشی قرض تین ہزار ارب سے تجاوز کرگیا
- موٹر سائیکل چوری میں ملوث 12 سے 17 سالہ چار لڑکے گرفتار
- جوگنگ کے سبب لوگوں کا مزاج مزید غصیلا ہوسکتا ہے، تحقیق
- متنازع بیان دینے پر شیر افضل مروت کی کور کمیٹی سے معذرت
- امریکی سفیر کی صدر مملکت اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
- پی ٹی آئی نے اسلام آباد انتظامیہ سے جلسے کی اجازت مانگ لی
- کراچی میں منگل کو موسم گرم، بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی
- انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا
- دنیا کے انتہائی سرد ترین خطے میں انوکھی ملازمت کی پیشکش
- سورج گرہن کے دوران جانوروں کا طرزِ عمل مختلف کیوں ہوتا ہے؟
- پاکستان کی افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، دفتر خارجہ
- رمضان المبارک میں عمرے کی ادائیگی؛ سعودی حکومت نے نئی ہدایات جاری کردیں
- گستاخی کے شبے پر ٹیچر کا قتل: دو خواتین کو سزائے موت، ایک کو عمر قید
آئندہ سال مارچ کے بعد صرف بل نہ دینے والے لوڈشیڈنگ دیکھیں گے، عابد شیر علی
لاہور: وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہےکہ مارچ 2018 كے بعد ملك بھر میں لوڈشیڈنگ كا خاتمہ كر دیا جائے گا اور اس کے بعد صرف ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو گی جہاں بجلی كے بل دینے كا رواج نہیں۔
واپڈا ہاؤس لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ گزشتہ برس كی نسبت رواں برس رمضان المبارك میں كم لوڈ شیڈنگ كی جائے گی اور جو لوڈ شیڈنگ ہو گی وہ شیڈول كے مطابق ہو گی جب كہ مارچ 2018 كے بعد ملك بھر میں لوڈشیڈنگ كا خاتمہ كر دیا جائے گا اور اس کے بعد صرف ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ ہو گی جہاں بجلی كے بل دینے كا رواج نہیں یا پھر جہاں سب سے زیادہ بجلی چوری كی جاتی ہے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ پاكستان بننے سے 2013 تك 13500سے 13800 میگاواٹ تك بجلی پیدا كی گئی، مشرف اور پاكستان پیپلز پارٹی كے دور میں ایك میگاواٹ بجلی پیدا نہیں كی گئی جب كہ مارچ 2018 تك بجلی كی پیداوار میں 13500 میگاواٹ تك بجلی كا اضافہ كیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بجلی كی ٹرپنگ سے شہریوں كے برقی آلات جل جاتے تھے لیكن آئندہ سال مارچ كے بعد ایسا نہیں ہو گا بلكہ برقی آلات جلنے كی بجائے بہتر انداز میں كام كریں گے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ اور خیبر پختونخوا كے بعض علاقوں میں بجلی چوری كرنے میں كوئی عار نہیں سمجھی جاتی لیكن اب وہ دور نہیں رہا جب ایسا ہوتا تھا اب سب كو بل دینا پڑے گا یا پھر بجلی سے محروم ہونا پڑے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔