تھرمیں غذائی قلت اوروبائی امراض سے مزید تین بچے دم توڑگئے

ویب ڈیسک  بدھ 29 مارچ 2017
گذشتہ تین ماہ کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے: فوٹو: فائل

گذشتہ تین ماہ کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے: فوٹو: فائل

مٹھی: بچوں کی غذائی قلت اوروبائی امراض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج بھی مزید تین بچے جان کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق تھرمیں بچوں کی غذائی قلت اوروبائی امراض سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے. آج بھی سول اسپتال مٹھی میں مزید تین بچے دم توڑگئے۔ سول اسپتال میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 سالہ دانش، 4 روز کا عادل اور2 روزکا ایک  نومولود شامل ہے۔ رواں ماہ غذائی قلت سے ہلاک بچوں کی تعداد 23 جبکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال تھرپارکر کی چاروں تحصیلوں مٹھی، چھاچھرو، ڈیپلو اورنگرپارکرمیں سیکڑوں بچے غذائی کمی کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے تھے اوررواں سال بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔