پنجاب بھر میں ٹیکس لگانے کے اختیارات یونین کونسلز کو تفویض

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مارچ 2017
یونین کونسلوں کو مختلف فیسیں وصول کرنے اور اس میں اضافہ کرنے کا بھی اختیار ہوگا: فوٹو : فائل

یونین کونسلوں کو مختلف فیسیں وصول کرنے اور اس میں اضافہ کرنے کا بھی اختیار ہوگا: فوٹو : فائل

لاہور: پنجاب بھر میں یونین کونسلوں کو ٹیکس لگانے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اب پنجاب میں ٹیکس لگانے کی ذمہ داری یونین کونسلوں پر عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب کی شہری یونین کونسل کو تفریحی ٹیکس لگانے کا اختیار ہوگا جب کہ  یونین کونسلیں پارکنگ فیس، تشہیر اور بل بورڈز فیس بھی وصول کرسکیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: لاہورمیں  منتخب ہونیوالا کونسلر ڈکیتی کا ملزم نکلا

دیہی کونسل غیرمنقولہ جائیداد پر ٹیکس اور جائیداد کے انتقال پر بھی ٹیکس لگا سکیں گی۔ یونین کونسلوں کو یہ بھی اختیار ہوگا کہ وہ مختلف فیسیں وصول اور اس میں اضافہ بھی کرسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔