فرانس میں آرٹسٹ چوزے نکالنے کےلیے انڈوں پر بیٹھ گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 30 مارچ 2017

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

پیرس: فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھےگا جب تک ان میں سے چوزے نہ نکل آئیں۔

مرغی کا انڈوں پر بیٹھنا توعام سی بات ہے لیکن فرانس میں ایک آرٹسٹ مرغی کے انڈوں پر بیٹھ گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ انڈوں پر سے اس وقت تک نہیں اٹھےگا جب تک ان میں سے مرغی کے بچے نہ نکل آئیں، 44 سالہ ابراہم پیرس کے میوزیم میں ایک شیشے کے چھوٹے سے کمرے میں خاص قسم کے میز پر رکھے انڈوں پر بیٹھا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : دوسروں کو ہنسانے اورکھیل میں شریک کرنے والا طوطا

ابراہم 24 گھنٹوں میں صرف آدھے گھنٹے کے لیے آرام کی غرض سے ان انڈوں سےاٹھتاہے جب کہ ابراہم کا خیال ہے کہ 3 سے 4 ہفتوں میں انڈوں سے چوزے نکل آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔