علی حسن اور عرفان ملک نے پہلی فلم ’’بینڈ بج گئی‘‘ سائن کرلی

شوبز رپورٹر  جمعـء 31 مارچ 2017
’’بینڈ بج گئی‘‘ دونوں اداکاروں کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔ فوٹو : فائل

’’بینڈ بج گئی‘‘ دونوں اداکاروں کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔ فوٹو : فائل

 لاہور: کامیڈین جوڑی علی حسن اور عرفان ملک نے پاکستان میں اپنی پہلی فلم ’’بینڈ بج گئی‘‘ سائن کرلی۔

اداکار عرفان ملک اور علی حسن نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ اس فلم سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں کیونکہ جمشید جان کے والد جان محمد مرحوم کا انڈسٹری میں بڑا نام تھا۔ انھیں عید کا بادشاہ مانا جاتا تھا اور عید پر ان کی فلمیں عوام کو تفریح فراہم کرنے کا بڑا ذریعہ ہوا کرتی تھیں۔ جمشید کی ڈائریکشن کا اسٹائل بھی اپنے والد جیسا ہے لیکن اس میں مذید جدت نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ دونوں فنکار بالی وڈ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئے تاہم ’’بینڈ بج گئی‘‘ ان کی پہلی پاکستانی فلم ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔