ترک ایئر لائن کا جاوید شیخ کیساتھ مشترکہ فلم سازی کا معاہدہ

شوبز رپورٹر  جمعـء 31 مارچ 2017
معاہدے کی باقاعدہ تقریب ہوئی ،پاک ترک پہلی فلم ’’ وجود ‘‘ بنے گی،اداکار کی پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

معاہدے کی باقاعدہ تقریب ہوئی ،پاک ترک پہلی فلم ’’ وجود ‘‘ بنے گی،اداکار کی پریس کانفرنس۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان فلمی صنعت کی تاریخ میں پہلی بار ترکی ائیر لائن نے سینئر اداکار وہدایتکار جاوید شیخ کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کا معاہدہ طے کرلیا۔

جاوید شیخ کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کے حوالے سے جمعرات کے روز مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ترکش ائیر لائن کے جنرل منیجر فاتح انکان تعمیر، سیلزمنیجر آغا احمد حسین، آزاد فلمز کے خضر حیات رضوی، خالد بٹ اورجاوید شیخ نے باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے، اس موقع پر جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ پک ترک پہلی فلم ’’وجود‘‘ ہوگی، فلم ترکی میں فلمائی جارہی ہے، فلم میں تین گانے اور 45 سین عکسبند کریں گے۔

اس موقع پر فاتح اتکان نے کہاکہ ترکی ائیرلائن پہلی بار پاکستانی فلمی صنعت کے ساتھ معاہدہ کررہی ہے، ماضی میں ہالی ووڈ کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست ملک ہے اور اسکے ساتھ اپنی محبتوں کا سلسلہ مزید آگے لاجانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔