چین میں رہائشی عمارت میں دھماکا، 9 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

ویب ڈیسک  اتوار 2 اپريل 2017
دھماکا ممکنہ طور پر عمارت میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے دھماکا خیر مواد میں ہوا، حکام۔ فوٹو : فائل

دھماکا ممکنہ طور پر عمارت میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے دھماکا خیر مواد میں ہوا، حکام۔ فوٹو : فائل

بیجنگ: چین میں رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے شانشی میں رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکا اتنا شدید تھا کہ عمارت کے ساتھ دیگرقریبی عمارتیں بھی زمین بوس ہوگئیں، ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ  پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کرکے  ملبے سے لاشیں  اور زخمیوں کونکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

حکام کے مطابق  دھماکا ممکنہ طور پر عمارت میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے دھماکا خیر مواد میں ہوا تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔