صحافیوں کے کڑے سوالات پر ٹرمپ حکم نامے پر دستخط کیے بغیر چلے گئے

مانیٹرنگ ڈیسک  پير 3 اپريل 2017
نائب صدرکو ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کرانے کیلیے فائل ہاتھ میں لیے صدر کے پیچھے پیچھے جانا پڑا۔ فوٹو: فائل

نائب صدرکو ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کرانے کیلیے فائل ہاتھ میں لیے صدر کے پیچھے پیچھے جانا پڑا۔ فوٹو: فائل

واشنگٹن: میڈیا پرکڑی تنقید کرنیوالے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ صحافیوں کے کڑے سوالات کا سامنا نہ کر سکے اور ایک انتظامی حکم نامے پردستخط کیے بغیرہی واپس چلے گئے.

وائٹ ہاؤس میں دستخط کی تقریب میں صحافیوں نے ٹرمپ سے انتخابات میں روسی مداخلت اوران کے سابق مشیرمائیکل فن کے استعفے سے متعلق سوالات کیے، جوابات دینے کے بجائے ٹرمپ نے صحافیوں کو مکمل نظرانداز کیا اور غصے میں دوسرے کمرے میں چلے گئے، جاتے جاتے کہاکہ آپ سب کا شکریہ، آپ سب جلد اس کا نتیجہ دیکھیں گے جس کے بعد نائب صدرکو ایگزیکٹوآرڈر پر دستخط کرانے کیلیے فائل ہاتھ میں لیے صدر کے پیچھے پیچھے جانا پڑا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔