وینا ملک کا نیا ملی نغمہ ’’اے دشمنِ وطن‘‘ تیار

شوبز رپورٹر  بدھ 5 اپريل 2017
ملی نغمے میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں پیش کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے: فوٹو: فائل

ملی نغمے میں دہشت گردی کے خلاف قربانیاں پیش کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے: فوٹو: فائل

 لاہور:  متنازعہ خبروں سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ ویناملک نے ملی نغمے کے ساتھ شوبز کی رنگینیوں میں انٹری دے ڈالی۔

وینا ملک نے حال ہی میں ملی نغمے کی آڈیوریکارڈنگ مکمل کی ہے اوراب جلد ہی اس کا وڈیو شوٹ کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ویناملک بہت جلد ’’اے دشمنِ وطن‘‘ کے عنوان سے ایک گیت کی وڈیو ریلیز کررہی ہیں جس میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے جب کہ اس میں دہشت گردی کے خلاف شہداکی قربانیوں کا ذکر بھی ہوگا۔

یہ گیت لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کاظم حسین شاہ نے تحریرکیا ہے جس کے کمپوزر عرفان سلیم ہیں جب کہ اس کا میوزک سہیل عباس نے تیارکیا ہے ۔ یہ گانا وینا ملک کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے لیے انھوں نے باقاعدہ طورپرگلوکاری کی تربیت حاصل کی ہے۔ وینا ملک اپنے اس گانے کے بارے میں نہایت پرجوش ہیں اور ان کا کہنا ہے لوگوں کے لیے یہ گیت سرپرائز ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔