شرمین عبیدوومن سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

شوبز رپورٹر  بدھ 5 اپريل 2017
سیشن 'پاکستان ہانر' (پاکستان کی غیرت) میں امریکی چینل کی سینئر صحافی سنتھیا میکفیڈن شرمین عبید کا انٹرویو کریں گی: فوٹو؛ فائل

سیشن 'پاکستان ہانر' (پاکستان کی غیرت) میں امریکی چینل کی سینئر صحافی سنتھیا میکفیڈن شرمین عبید کا انٹرویو کریں گی: فوٹو؛ فائل

 کراچی:  پاکستان کی کامیاب فلم ساز اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے رواں سال ’’وومن ان دی ورلڈ سمٹ‘‘ میں ایک مرتبہ پھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

ورلڈ سمٹ کی 8 ویں سالانہ تقریب رواں ماہ نیویارک کے لنکولن سینٹر میں منعقد ہونے جارہی ہے۔شرمین عبید چنائے اس سے قبل تین مرتبہ اس تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔ورلڈ سمٹ 2015 میں شرمین عبید اسٹیج پر موجود ہیں۔7 اپریل کو ہونے والے سیشن ‘پاکستان ہانر’ (پاکستان کی غیرت) میں امریکی چینل این بی سی کی سینئر صحافی سنتھیا میکفیڈن شرمین عبید کا انٹرویو کریں گی۔

شرمین عبید کا اس سیشن کے حوالے سے کہنا تھا کہ ‘میں نیویارک میں اپنے حقوق کے لیے لڑنے والی خواتین کی کہانیوں پربات کروں گی، وہ خواتین جو دوسروں کے لیے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتی ہیں جیسے پولیس میں بھرتی ہونے والی خواتین ان پر بات کرنا بھی ضروری ہے، سب سے اہم بات یہ ہوگی کہ خواتین کو خود اپنے آپ کو بااختیار بنانے کی کوشش کرنی ہوگی’۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔