شرمین عبید کی ’’ اے گرل ان دی ریور‘‘ پی باڈی ایوارڈز کے لیے نامزد

شوبز رپورٹر / این این آئی  جمعـء 7 اپريل 2017
شرمین عبید چنائے نے اس خبر کا اعلان شرمین عبید چنائے نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ فوٹو: فائل

شرمین عبید چنائے نے اس خبر کا اعلان شرمین عبید چنائے نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان کی کامیاب فلم ساز اور دو مرتبہ آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری’’اے گرل ان دی ریور‘‘ کو 76 ویں پیباڈی ایوارڈز میں نامزد کرلیا گیا ہے۔

آسکر ایوارڈ حاصل کرنے والی شرمین عبید چنائے نے اس خبر کا اعلان شرمین عبید چنائے نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے کیا۔ خیال رہے کہ اے گرل ان دی ریور کو 2016میں آکیڈمی ایوارڈ (آسکرز) سے بھی نوازا گیا تھا۔

ڈاکیو منٹری اے گرل ان دی ریور ایک ایسی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وہ بچ گئی۔فلم کو ڈاکیورمنٹری فلموں کے زمرے میں نامزد کیا گیا جس میں کئی اور فلمیں جیسے ‘او جے ٗ میڈ ان امریکا ٗ بی بی سی کی بنائی ہوئی تفتیشی فلم اسلامک اسٹیٹ موسٹ وانٹڈ وغیرہ نامزد کی گئیں۔ اس زمرے میں جیتنے والی فلم کے نام کا اعلان رواں سال 18 اپریل کو کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ پیباڈی ایوارڈز کی مرکزی تقریب رواں سال 20 مئی کو نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔