جاوید شیخ فلم ’’کمانڈو‘‘کی شوٹنگ کے لیے آج بھارت روانہ ہونگے

عمیر علی انجم  جمعرات 17 جنوری 2013
جاود شیخ بھارتی فلم کمانڈو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فوٹو : فائل

جاود شیخ بھارتی فلم کمانڈو میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ فوٹو : فائل

کراچی:  معروف اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ آج ہندوستان روانہ ہونگے ۔جہاں وہ بالی وڈ فلم ’کمانڈو‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔

بھارت روانگی سے قبل نمایندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے اداکار جاوید شیخ نے بتایا کہ بھارت کی نئی آنے والی فلم’ کمانڈو ‘میں وہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھائینگے۔

اس فلم کے ڈائریکٹرومپل امروتل شاہ ہیں اس سے قبل ومپل کی ہدایت میں بنائی جانے والی فلم ’نمستے لندن ‘میں کام کرنے کا تجربہ رہا ومپل معیاری کام کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے سے بہت سی نئی چیزیں سیکھنے کو ملتی ہیں اس فلم میں ہندوستان کے کچھ نئے فنکار ان کے ساتھ ہونگے۔

ایک سوال کے جواب میں جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی سے فنکاروں کو نقصان پہنچے گا دونوں ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے پر سنجیدگی سے سوچیں جھگڑوں سے پہلے بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہندوستان کی عوام کا بھی یہ ہی موقف ہے کہ ہمیں ملکر کام کرنا چاہیے بظاہر ہماری کوئی لڑائی نہیں اگر اندورنی طور پر کوئی مسئلہ ہے تو اس کو مل بیٹھ کر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔