عائشہ منزل بم دھماکا، 4 چشم دید گواہوں نے ملزمان کو شناخت کرلیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 17 جنوری 2013
فاضل عدالت نے ملزمان کو الگ الگ طلب کیا چاروں ملزمان کو متعدد افراد کی موجودگی میں چار چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

فاضل عدالت نے ملزمان کو الگ الگ طلب کیا چاروں ملزمان کو متعدد افراد کی موجودگی میں چار چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی: عائشہ منزل بم دھماکا کیس میں گرفتار 4 ملزمان کو چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سی آئی ڈی پولیس نے دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کالعدم تحریک طالبان کے ایوب ، مطمئن خان ، بلال توفیق کی شناختی پریڈ کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی ظہر احمد کے روبرو پیش کیا تھا، اس موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شناختی پریڈ کے تمام قانونی تقاضے مکمل ہیں، چشم دید گواہوں کو نوٹس جاری کرکے عدالت میں طلب کرلیا ہے اور شناختی پریڈ کی کارروائی مکمل کرنے کی استدعا کی تھی، فاضل عدالت نے ملزمان کو الگ الگ طلب کیا چاروں ملزمان کو متعدد افراد کی موجودگی میں چار چشم دید گواہوں نے شناخت کرلیا ہے۔

اس موقع پر گواہوں نے عدالت کو بتایا کہ وقوعے کے روز 6افراد ایک ساتھ موٹر سائیکلوں پر آئے تھے اور اپنی موٹرسائیکلیںپار کنگ میں پارک کرنے کے بعد رکشے میں بیٹھ گئے تھے بعدازاں انھوں نے ریموٹ کنٹرول کے زریعے دھماکا کیا تھا، فاضل عدالت نے شناختی پریڈ کے بعد ملزمان کو پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے، استغاثہ کے مطابق یکم جنوری کو متحدہ قومی موومنٹ کے جلسے کے بعد ملزمان نے پارکنگ میں کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم کواڑا دیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 50سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔