پیرس:کنگنارناوت فلمی یونٹ کے ساتھ شوٹنگ کے لیے ٹیسٹ دینے کیلیے تیار

نیٹ نیوز  جمعرات 17 جنوری 2013
کنگنا رناوت کی نئی فلم کی شوٹنگ پیرس کے ریلوے اسٹیشن پر بھی ہوگی۔ فوٹو : فائل

کنگنا رناوت کی نئی فلم کی شوٹنگ پیرس کے ریلوے اسٹیشن پر بھی ہوگی۔ فوٹو : فائل

پیرس: اداکارہ کنگنا رناوت کی آیندہ فلم کے پورے یونٹ مع ڈائریکٹر ویکاس بھل پیرس کے ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹیسٹ دینگے۔

ذرایع ابلاغ کے مطابق فلم کا یونٹ پیرس کے ریلوے اسٹیشن پر اپنی فلم کی شوٹنگ کرنا چاہتا تھا۔ اس سلسلے میں اسٹیشن کے حکام نے ان تمام افراد کو ایک ٹیسٹ دینے کے لیے کہا ہے تاکہ وہ شوٹنگ کے لیے اپنی اصلیت ثابت کر سکیں۔ اس ٹیسٹ کے لیے فلم کا پورا یونٹ امتحان دینے والے طلباء کی طرح تیاریاں کر رہا ہے اور 40 صفحہ پر مشتمل ایک کتابچے کویاد کر رہے ہیں۔

جس میں تمام قواعد و ضوابط تحریر ہیں جو ریلوے اسٹیشن پر شوٹنگ کرنے کے لیے وضع کیے گئے ہیں۔ اس ٹیسٹ کی کامیابی کے بعد فلم یونٹ کو شوٹنگ کی اجازت ملے گی بصورت دیگر فلمساز یہاں شوٹنگ نہیں کر سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔