بگ بیش: فالکینر کی نوبال نے میلبورن کے ارمانوں کا قتل کردیا، پرتھ فائنل میں

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 17 جنوری 2013
بگ بیش: سیمی فائنل میں  فتح پر پرتھ اسکوچرز کے مائیک ہسی خوشی سے بے قابو۔  فوٹو : اے ایف پی

بگ بیش: سیمی فائنل میں فتح پر پرتھ اسکوچرز کے مائیک ہسی خوشی سے بے قابو۔ فوٹو : اے ایف پی

پرتھ:  بگ بیش میں جیمز فالکینر کی نوبال نے میلبورن اسٹارز کے ارمانوں کا قتل کردیا۔

فتح کیلیے آخری گیند پر 3 رنز کی منتظر پرتھ اسکوچرز فائنل میں پہنچ گئی۔ واکا اسٹیڈیم میں بارش سے متاثرہ سیمی فائنل میں میلبورن اسٹارز نے 18 اوورز میں 2 وکٹ پر 183 رنز بنائے، کیمرون وائٹ نے 53 گیندوں پر 88 اور بریڈ ہوج نے 43 بالز پر ناٹ آئوٹ 70 رنز اسکور کیے۔ اسٹارز کے مستقل کپتان شین وارن چونکہ ایک مرتبہ سلو اوور ریٹ کا شکار ہوچکے تھے۔

اس لیے دوسری بار اس میں ملوث ہوکر فائنل سے آئوٹ ہونے کے خطرے سے بچنے کیلیے کپتانی جیمز فالکینر کو سونپی، انھوں نے ہی وارن کی امیدوں پر پانی پھیردیا، ایک اور بار بارش کی وجہ سے پرتھ اسکوچرز کو 13 اوورز میں 139 رنز کا ہدف ملا،آخری اوور میں فالکینر کی گیند پر برڈ نے بائونڈری کے قریب مائیک ہسی کا کیچ ڈراپ کردیا۔

آخری گیند پر اسکوچرز کو فتح کیلیے تین رنز درکار جبکہ اسٹرائیک پر ہسی تھے، اس وقت میچ سپر اوور میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا تھا مگر فالکینر کا پائوں ہی اپنی حد پار کرگیا، نوبال پر دو رنز بنے اور اضافی ملنے والی گیند پر مزید ایک رن سے پرتھ اسکوچرز فائنل میں پہنچ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔