سپر لیگ: میڈیا حقوق کے لیے بڈز طلب کرلی گئیں

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 17 جنوری 2013
انٹرنیٹ اور موبائل حقوق 2013 سے 2017 تک پانچ برس کیلیے فروخت کیے جائینگے۔  فوٹو: فائل

انٹرنیٹ اور موبائل حقوق 2013 سے 2017 تک پانچ برس کیلیے فروخت کیے جائینگے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کے میڈیا حقوق کیلیے بڈز طلب کرلیں۔

براڈ کاسٹنگ، انٹرنیٹ اور موبائل رائٹس کیلیے الگ پیشکشیں 10 فروری تک جمع کرانے کو کہا گیا ہے، فرنچائزز کی فروخت کیلیے اشتہار چند روز میں جاری کیا جائیگا، ہر ٹیم کی بنیادی قیمت 20 لاکھ ڈالر ہوگی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اشتہار کے مطابق براڈ کاسٹنگ، انٹرنیٹ اور موبائل حقوق 2013 سے 2017 تک پانچ برس کیلیے فروخت کیے جائینگے۔

بورڈ نے دلچسپی رکھنے والی پارٹیز سے ٹیکنیکل اور فنانشل پروپوزلز 10 فروری تک الگ الگ جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یاد رہے کہ بورڈ پہلے ہی واضح کرچکا کہ اس ایونٹ میں 5 فرنچائزز حصہ لیںگی، ہر ٹیم 10 مقامی، 2 ایمرجنگ اور 6 غیرملکی پلیئرز کی خدمات حاصل کریگی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ ہر فرنچائز کی بنیادی قیمت 20لاکھ ڈالر مقرر کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، کھلاڑیوں کو ڈائمنڈ، پلاٹینیم اور گولڈن کیٹیگری میں تقسیم کیا جائیگا، ٹاپ پلیئرز کی بنیادی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔