جامعہ کراچی: 62 ویں یوم تاسیس پر یونیورسٹی المنائی کے قیام کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 17 جنوری 2013
موجودہ کیمپس میں منتقلی کے 54 برس مکمل،تقریب میں فارغ التحصیل قابل ذکر افراد مدعو۔ فوٹو: فائل

موجودہ کیمپس میں منتقلی کے 54 برس مکمل،تقریب میں فارغ التحصیل قابل ذکر افراد مدعو۔ فوٹو: فائل

کراچی: جامعہ کراچی کو پرانے شہر سے موجودہ کیمپس میں منتقل ہوئے 54 برس کل جمعرات کو پورے ہورہے ہیں۔

موجودہ کیمپس کے قیام اوراس میں مادرعلمی کی منتقلی کی54 ویں سالگرہ کے موقع یونیورسٹی انتظامیہ نے پہلی بار باقاعدہ طورپر ’’یونیورسٹی المنائی‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیاہے جس کا اعلان بھی اسی دن تقریب میں کیاجائے گا اس تقریب میں جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اورقابل ذکر افرادکو بھی مدعوکیا ہے،جامعہ کراچی اپنے قیام کے 8 سال بعدموجودہ کیمپس میں منتقل ہوئی تھی۔

3

یونیورسٹی کے قیام کے وقت اس کے پہلے وائس چانسلر پروفیسر اے بی اے حلیم تھے موجودہ کیمپس میں منتقلی کے وقت جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر بشیر احمد ہاشمی تھے جبکہ قیام کو 62 برس اورموجودہ کیمپس میں منتقلی کو54 برس پورے ہونے پریونیورسٹی کے موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر ہیں،منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضاصدیقی ،جاوید جبار،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ و دیگر خطاب کرینگے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔