اے این پی آئندہ الیکشن میں اہم سیاسی قوت بن کر ابھرے گی

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 17 جنوری 2013
شہدا کی قربانیوں کی بدولت عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے، شاہی سید

شہدا کی قربانیوں کی بدولت عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے، شاہی سید

کراچی: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہم سیاست دان ماضی سے سبق سیکھ چکے ہیں۔

تمام سیاسی جماعتوں کا جمہوریت کو ڈی ریل نہ کرنے کا فیصلہ نوشتہ دیوار ہے، ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنا اب ماضی کا قصہ ہوچکا ہے، شارٹ کٹ اور امپورٹڈ لیڈران کا باب بند ہوچکا ہے، طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، ان خیالات اظہار عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مردان ہائوس میں ضلع ویسٹ کی کابینہ ، پی ایس اور وارڈز کے صدور و جنرل سیکریٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

5

انھوں نے مزید کہا کہ ذمے داران اپنی تمام تر توجہ آئندہ عام انتخابات پر مرکوز رکھیں،آنے والے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی اہم سیاسی قوت بن کر ابھرے گی، شہدا کا خون ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ان کے مشن کو جاری و ساری رکھا جائے، شہدا کی لازوال قربانیوں کی بدولت عوام کی عدالت میں بھرپور طریقے سے سرخرو ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔