شام، 2کار بم دھماکوں میں 24 افراد ہلاک، 30زخمی

اے ایف پی  جمعرات 17 جنوری 2013
دونوں دھماکے ادلیب شہر میں ہوئے، مرنے والوں میں فوجی بھی شامل، 10لاکھ متاثرہ افراد کو امدادی اشیا دی جائیں گی،اقوام متحدہ. فوٹو: اے ایف پی

دونوں دھماکے ادلیب شہر میں ہوئے، مرنے والوں میں فوجی بھی شامل، 10لاکھ متاثرہ افراد کو امدادی اشیا دی جائیں گی،اقوام متحدہ. فوٹو: اے ایف پی

دمشق: شام میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے شہر ادلیب میں پہلا دھماکا الزرا سکوائر جبکہ دوسرا دھماکا المطلق سکوائر میں ہوا جس میں 24 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے، انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے مطابق ادلیب میں تین بم دھماکے ہوئے ہیں اور ہلاک ہونے والے افراد میں اکثر فوجی ہیں،متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

درایا قصبے میں سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں، ادھر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں مزید ایک ملین متاثرہ افراد کو ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت امدادی اشیا دی جائیں گی، شامی حکومت نے اقوام متحدہ کو مقامی امدادی تنظیموں کے ساتھ مل کر امدادی اشیا تقسیم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔