طاہرالقادری مسلمانوں کے ’’جے سالک‘‘ ہیں، فضل الرحمن

آئی این پی  جمعرات 17 جنوری 2013
پیچھے کون ہے؟ جلد سامنے آجائے گا، جے یوآئی کے سربراہ کی رائے ونڈ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

پیچھے کون ہے؟ جلد سامنے آجائے گا، جے یوآئی کے سربراہ کی رائے ونڈ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کو مسلمانوں کا ’’جے سالک‘‘ قرار دے دیا ۔

بدھ کو(ن) لیگ کے صدر نوازشریف کی دعوت پر رائے ونڈ میں اپوزیشن جماعتوں کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران جب ان سے سوال کیا کہ طاہرالقادری اپنے ساتھیوں کو حسینی قافلہ اور باقی لوگوں کو یزیدی ٹولہ قرار دے رہے ہیں، تو اس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جس طرح عیسائیوں کے جے سالک ہیں اسی طرح مسلمانوں کے طاہرالقادری ’’جے سالک ‘‘ ہیں ۔

12

فضل الرحمن نے کہا کہ طاہرالقادری کا لانگ مارچ اسپانسرڈ ہے اور کسی بیرونی مدد کے بغیر یہ سب کچھ ہوہی نہیں سکتا ۔ طاہرالقادری کے پیچھے کون سی قوت ہے؟ یہ سب کچھ بہت جلد سامنے آجائے گا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔