امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

رائٹرز  منگل 11 اپريل 2017
فائرنگ کلاس روم میں کی گئی جس میں ہلاک ہونے والے طالب علم ہوسکتے ہیں، پولیس، فوٹو؛ فائل

فائرنگ کلاس روم میں کی گئی جس میں ہلاک ہونے والے طالب علم ہوسکتے ہیں، پولیس، فوٹو؛ فائل

کیلی فورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکول میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دو زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کلاس روم میں کی گئی جس کی زد میں آنے سے ہلاک ہونے والے ممکنہ طور پر طالب علم ہوسکتے ہیں۔ پولیس حکام نے واقعے کو قتل کے بعد خودکشی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے مزید دو افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کے بعد علاقے کے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ علاقے میں پولیس کی جانب سے آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔